قانون توہین رسالت میں تبدیلی کسی صورت قبول نہیں کرینگے : مدثر چودھری، رانا انتظار
لاہور( اپنے نامہ نگار سے) مدثر چوہدری کو آڑڈنیٹڑ پاکستان بار کو نسل، رانا انتظار حسین ممبر پنجاب بار کونسل و دیگر وکلاء رہنمائوں وسیم کھٹانہ، چوہدری سلیم، خرم اقبال نے کہا ہے کہ قانون توہین رسالت میں تبدیلی کسی صورت قبول نہیں کرینگے کیو نکہ توہین رسالت کی سزا قرآن پاک کے عین مطابق ہے۔ اس میں تبدیلی کسی صورت قبول نہیں۔ مشترکہ بیان میں انہوں نے کہا کہ وکلاء برادری آئین پاکستان میں کسی بھی اسلامی شق کو ختم یا تبدیل نہیں ہونے دے گی۔