پاسپورٹ آفس ماڈل ٹائون کے بجلی چارجز نان کمرشل کرنے کیخلاف درخواست پر سیکرٹری کوآپریٹو سے جواب طلب
لاہور (اپنے نامہ نگار سے ) لاہور ہائیکورٹ نے پاسپورٹ آفس ماڈل ٹائون کے بجلی کے چارجز نان کمرشل کرنے کیخلاف درخواست پر سیکرٹری محکمہ کوآپریٹو سے 2 ہفتوں میں جواب طلب کر لیا۔جسٹس عائشہ اے ملک نے ماڈل ٹائون ہائوسنگ سوسائٹی کی درخواست پر سماعت کی۔