نصیر آباد: کار کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار معمر شخص جاں بحق
لاہور (نامہ نگار) تیز رفتار کار نے موٹر سائیکل سوار 60سالہ شخص کو شکر مار کر ہلاک کر دیا۔ نصیر آباد کے علاقہ فیروزپور روڈ پر 60 سالہ جلال موٹر سائیکل پر جا رہا تھا کہ اسے تیز رفتار کار نے ٹکر مار دی۔ کار ڈرائیور موقع سے فرار ہو گیا۔ زخمی ہسپتال لے جایا گیا جہاں ڈاکٹروں نے موت کی تصدیق کر دی۔ یکی گیٹ کے علاقہ میں 25 سالہ صبا، 33سلہ نادیہ اور اس کی 3سالہ بیٹی سعدیہ بازار میں خریداری کر رہی تھیں جنہیں نامعلوم کار سوار نے ٹکر مارکر زخمی کر دیا اور فرار ہو گیا۔