ٹریفک حادثات میں تین افراد زندگی سے ہاتھ دھو بیٹھے دس زخمی

ٹریفک حادثات میں تین افراد زندگی سے ہاتھ دھو بیٹھے دس زخمی

لاہور (نامہ نگار)ٹھوکر نیاز بیگ میں تیز رفتار بس کی ٹکر سے موٹرسائیکل سوار نوجوان عمر حسین شدید زخمی ہوگیا ۔جسے طبی امداد کیلئے ہسپتال لے جایاگیامگر وہ جانبر نہ ہوسکا۔ہربنس انڈر پاس میں کار کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار بشیر اور نوید زخمی ہوگئے ۔جناح ہسپتال کے قریب کار اور موٹر سائیکل کے تصادم میں ساجد اور رضی زخمی ہوگئے ۔ یتیم خانہ چوک میں تیز رفتار ویگن نے سٹرک پار کرنے والے 35سالہ شخص جلیل کو ٹکر مار کرشدید زخمی کردیا۔ےادگاربتی چوک میں بس نے ٹکر مار کر اسلم کو زخمی کر دےا ۔ڈیفنس میں ون ویلنگ کرتے ہوئے زوہیب گر کرشدید زخمی ہوگیا۔انار کلی میں ویگن نے گدھا گاڑی سوار ولسن کو ٹکر مار زخمی کردیا۔شادباغ میں موٹر سائیکل سے گر کر نعمان زخمی ہوگیا۔اچھرہ میں سٹرک عبور کرتے ہوئے کار کی ٹکر لگنے سے سکینہ بی بی زخمی ہوگئی۔ شہر مےں ٹرےفک حادثات کے مختلف واقعات مےں مےٹرک کے طالبعلم سمےت 3 افراد ہلاک جاں بحق‘ 10 زخمی ہوگئے۔بتاےا جاتا ہے کہ مسلم ٹاﺅن کے علاقہ مےں کےمپس انڈر پاس کے قرےب مےٹرک کا طالبعلم 16سالہ سلےمان سکول جانے کے لئے سڑک عبور کررہا تھا کہ اسے تےز رفتار کارنے کچل کرزخمی کر دےا طبی امداد کے لئے ہسپتال لے جاےا گےا مگر وہ جانبر نہ ہو سکا ۔کوٹ لکھپت کے علاقہ مےں رےلوئے پھاٹک کے قرےب تےز رفتار وےگن نے55سالہ نامعلوم شخص کو کچل کر ہلاک کردےا۔