ٹبی سٹی اور امامیہ کالونی میں 2 افراد کی پراسرار ہلاکت

لاہور+ فیروز والا (نامہ نگاران) ٹبی سٹی کے علاقہ میں نامعلوم شخص پراسرار طور پر ہلاک ہوگیاہے۔ علی پارک میں 45 سالہ نامعلوم شخص کی لاش دیکھ کر راہگیروں نے پولیس کو اطلاع کی۔ امامیہ کالونی ریلوے پھاٹک کے قریب ایک نوجوان پراسرار طور پر مردہ حالت میں پڑا ہوا پایا گیا۔ فیروز والا پولیس نے اسے نشئی قرار دے کر نعش پوسٹ مارٹم کے لئے ہسپتال بھیج دی ۔