لاہور ہائیکورٹ نے دیپالپور میں بچے کے قتل کے واقعہ کی ایک ہفتے کے اندر رپورٹ طلب کرلی

لاہور ہائیکورٹ نے دیپالپور میں بچے کے قتل کے واقعہ کی ایک ہفتے کے اندر رپورٹ طلب کرلی

لاہور (وقائع نگار خصوصی) لاہور ہائیکورٹ نے بچے کے کان، ناک اور ہونٹ کاٹ کر ہلاک کرنے کے واقعہ میں ملوث ملزمان کے خلاف ایک ہفتہ میں چالان پیش کرنے کی ہدایت کر دی۔ چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ نے دیپالپور میں بچے کے کان، ناک اور ہونٹ کاٹ کر قتل کرنے کے واقعہ کے حوالے سے ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج اوکاڑہ کوحکم دیا ہے کہ جلد از جلد چالان پیش کرنے کےلئے پولیس کو ہدایات جاری کی جائیں۔