بادامی باغ: نمکو فیکٹری میں آتشزدگی‘ چوکیدار جھلس کر زخمی
لاہور(نامہ نگار) بادامی باغ کے علاقے میں نمکو بنانے والی فیکٹری میں آتشزدگی کے نتیجے میں چوکیدار جھلس کر شدید زخمی ہو گیا جبکہ لاکھوں روپے مالیت کا نقصان ہو گیا ہے ۔ تفصیلات کے مطابق بادامی باغ کے علاقے سوامی نگر میں نمکو بنانے والی فیکٹری میں شارٹ سرکٹ کے باعث آگ بھڑک اٹھی۔ جس کے نتیجے میں فیکٹری کا چوکیدارگل خان جھلس کر زخمی ہو گیا۔ جسے طبی امدا د کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جبکہ اطلاع ملنے پر فائر برگیڈ کے عملے نے موقع پر پہنچ کر آگ پر قابو پا لیا ہے، تاہم فیکٹری میں موجود لاکھوں روپے مالیت کی تیار نمکو اور دیگر سامان جل کرتباہ ہو گیا ہے ۔