ہائیکورٹ: سی ٹی او کی رہائش گاہ کے گرد سکیورٹی کے نام پر بند گلیاں کھولنے کا حکم
لاہور(وقائع نگار خصوصی)لاہور ہائیکورٹ نے چیف ٹریفک آفیسر رائے اعجاز کو انکی رہائشگاہ کے اردگرد سکیورٹی کے نام پر بند کی گئی گلیاں اور سڑکیں فوری کھولنے کا حکم دیدیا۔فاضل عدالت نے ریمارکس دیئے کہ معمولی افسروں کا یہ حال ہے تو پھر اعلی افسروں کے گھروں کے تحفظ کیلئے تو شہر شہر بند کرنا پڑینگے۔