شاہدرہ :مختلف واقعات میں 2 بچے ا غوا کرلئے گئے
فیروز والا (نامہ نگار) شاہدرہ کے علاقے میں دو نوعمر لڑکے اغوا ہوگئے۔ بتایا گیا ہے کہ غلام دستگیر کا سات سالہ بیٹا سعید احمد گھر سے باہر نکلا جو واپس نہ آیا۔ اس کے ورثاء نے تھانے میں درخواست دی۔ اس کے بیٹے کو اغوا کرلیا ہے۔ یوسف پارک شاہدرہ میں زاہد علی کا 13 سالہ بیٹا ابوبکر گھر سے باہر گیا جو واپس نہ آیا۔ اس کے باپ نے شبہ ظاہر کیا ہے کہ اس کے بیٹے ابوبکر کو نامعلوم افراد نے اغوا کرکے غائب کردیا۔ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے۔