تاجر سے 40 لاکھ بھتہ مانگنے والے 2 افراد پر مقدمات
لاہور (نامہ نگار) مصری شاہ پولیس نے تاجرسے مبینہ طور پر40 لاکھ روپے بھتہ مانگنے والے دو افراد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے۔بتایاجاتا ہے کہ تاجر حافظ محمود احمد نے تھانے میں دی گئی درخوست میں موقف اختیار کیا ہے کہ عمران اور یونس نامی دو افراد نے اس سے دس لاکھ روپے بھتہ مانگااوربھتہ نہ دینے پر ملزمان نے میرے گھر پر فائرنگ کردی۔ اب پھر بھتہ خوروں نے فون پر جان سے مارنے کی دھمکیاں دی ہیں اور اب 40 لاکھ روپے بھتے کا مطالبہ کر دیا ہے ۔پولیس نے دونوں بھتہ خوروں کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے۔