3 جج تبدیل کر دیئے گئے
لاہور (وقائع نگار خصوصی) چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ مسٹر جسٹس خواجہ امتیاز احمد نے 2 ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن ججوں کے باہمی تبادلوں کے احکامات جاری کر دیئے ہیں اس سلسلے میں جاری نوٹیفکیشن کے مطابق محمد یار گوندل کو راولپنڈی سے خوشاب اور محمد مشرف حسن سمرا کو خوشاب سے راولپنڈی تبدیل کیا گیا ہے۔ چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ نے ایڈیشنل سیشن جج صادق مسعود صابر کو تبدیل کرکے ایڈیشنل ممبر انسپکشن ٹیم III لاہور ہائیکورٹ تعینات کیا ہے۔