منشیات فروش اور 9 جواری گرفتار
فیروز والہ (نامہ نگار) پولیس کی موبائل ٹیم نے چھاپہ مار کر منشیات فروش صداقت کو گرفتار کرکے ایک کلو تین گرام چرس برآمد کر لی ہے۔ شاہدرہ اور فیکٹری ایریا پولیس نے جوا کھیلتے ہوئے نو افراد کو حراست میں لیکر دائو پر لگی ہوئی رقم اور دیگر سامان قبضہ میں لے لی۔ پولیس نے رفیق، شاہد وغیرہ کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔ پولیس نے شراب فروخت کرتے ہوئے چھ ارکان کو گرفتارکر لیا۔