مختصر عدالتی خبریں
لاہور (وقائع نگار خصوصی+ اپنے نامہ نگار سے) لاہور ہائیکورٹ کے چیف جسٹس مسٹر جسٹس خواجہ امتیاز احمد سے صادق آباد ڈسٹرکٹ بار اور احمد پور ایسٹ بار ایسوسی ایشن کے صدر سمیت دیگر عہدیداروں کے وفد کی ملاقات ٭سابق ایم این اے مولانا اعظم طارق پر حملہ کے الزام میں گرفتار ملزموں کوسنائی جانیوالی سزائے موت کو عمر قید میں تبدیل ٭لاہور ہائیکورٹ میں ایک ماہ گزرنے کے باوجود اوگرا نے ایل پی جی قیمتوں میں اضافے کیخلاف زیر سماعت درخواست میں جواب داخل نہیں کرایا ٭ لاہور ہائیکورٹ نے 70 سال سے زائد عمر کے پنشنرز کو عدالتی حکم کے باوجود فل پنشن ادا نہ کرنے پر ایڈیشنل سیکرٹری خزانہ اور ایڈووکیٹ جنرل پنجاب کو چوبیس اکتوبر کیلئے طلب کر لیا ۔