36 جرائم پیشہ افراد پکڑے گئے
ملتان (کرائم رپورٹر) پولیس تھانہ کینٹ نے ملزمان علی عدنان، محسن، تصور عباس سے 2بوتل ، پولیس تھانہ چہلیک نے ملزم آصف سے 1بوتل ، پولیس تھانہ جلیل آباد نے ملزم فخر عباس سے 5لیٹر ، پولیس تھانہ بی زیڈ نے ملزم ساجد مسیح سے 2بوتل ولایتی شراب برآمد کر کے مقدمات درج کر لئے۔ پولیس تھانہ کینٹ نے ملزم منصور احمد سے، ملزم فواد احمد سے پس، پولیس تھانہ قطب پور نے ملزم شہزاد عباس سے پسٹل برآمد کر کے مقدمات درج کر لئے۔ پولیس تھانہ بوہڑ گیٹ نے ملزمان اشتیاق، شہزاد کو جواء کھیلتے معہ زر جواء 1650روپے برآمد کر کے مقدمات درج کر لئے۔ پولیس تھانہ صدر ملتان نے ملزمہ ریما بی بی ، پولیس تھانہ پاک گیٹ نے ملزم منیر کو بھیک مانگنے پر مقدمات درج کر لیے۔ پولیس تھانہ قطب پور نے ملزم ضمیر حسین ، ملزم محمد عدنان کو گاڑی میں LPGسلنڈر استعمال کرنے پر، پولیس تھانہ سٹی شجاعباد نے ملزمان قاسم، حفیظ، عدنان، نادر اقبال کو غیر قانونی پٹرول کی سیل کرنے پر مقدمات درج کر لئے۔ پولیس تھانہ بی زیڈ نے ملزمان طاہر، خاور، نوید ، شعیب ، شاہانہ ، نائلہ ، کرن، پولیس تھانہ بوہڑ گیٹ نے ملزم رمضان کو کرایہ داری ایکٹ کی خلاف ورزی کرنے پر مقدمہ درج کر لیا۔ پولیس تھانہ نیوملتان نے ملزم اکبر ، ملزم شہباز ، پولیس تھانہ سیتل ماڑی نے ملزمان ، بہادر، تنویر ، شیراز ، محمد حسین ، عمران ، پویس تھانہ الپہ نے ملزم خضر،پولیس تھانہ لوہاری گیٹ نے ملزمان شہباز، عثمان، عرفان ، پولیس تھانہ مخدوم رشید نے ملزمان ، ارشد، سجاول ، پولیس تھانہ بستی ملوک نے ملزم غلام عباس ،پولیس تھانہ قادر پورراں نے ملزم طارق ، پولیس تھانہ صدر شجاعباد نے ملزم صادق ، پولیس تھانہ سٹی شجاعباد نے ملزمان رضوان، اعجاز کو کم عمری میں ڈرائیونگ کرنے اور تیز رفتاری سے گاڑیاں چلانے پر مقدمات درج کرلئے۔ ، پولیس تھانہ بی زیڈ نے ملزمان طاہر ، خاور ، شہانہ ، نوید ، نائلہ ، شعیب ، کرن کو زناء حرام کاری کرتے قابو کر کے مقدمہ درج کر لیا۔ ملتان پولیس نے گزشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران96نان رجسٹر ڈ موٹرسائیکلوں کوقبضہ میں لیا۔ملتان پولیس نے 04مجرمان اشتہاریوںجو مختلف جرائم میں ملوث تھے کو گرفتار کرلیا۔