دو نابالغ یتیم بہنیں اغوا
گگو منڈی (نامہ نگار) چک نمبر33.KBکی رہا ئشی مسما ۃ فیاض بی بی بیو ہ لکھن رات کے وقت اپنے گھر میں اپنی نا با لغ بیٹیو ں نسرین شہزادی اور پر وین شہزادی کے ہمراہ سو ئی ہو ئی تھی کہ مبینہ طور پر ملز مان طارق عزیز ،وارث ،عارف ،زرینہ اور سخی محمد آتشیں اسلحہ سے لیس ہو کر بیو ہ کے گھر داخل ہو گئے اور اُس کی دونوں نا با لغ بچیوں کو اٹھا کر لے گئے فیاض بی بی کو چار پا ئی کے ساتھ باندھ دیا اور ہوائی فائر نگ کر تے ہو ئے خوف و ہراس پھیلا نے کے بعد فرار ہو گئے پولیس نے مقدمہ درج کر کے مغوی بچیوں کی باز یابی کے لیے ٹیم تشکیل دے کر تلا ش شروع کر دی ہے ۔