نوجوان کا قتل ، جرم ثابت نہ ہوسکا ، 6 ملزم بری ، چار اشتہاری قرار
دنیا پور (نامہ نگار) ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج دنیا پور عمران شفیع نے تھانہ جلہ آرائیں کے مقدمہ میں بجرم 302ثابت نہ ہونے پر ملزمان منظور احمد ، اسماعیل ، شہزاد ، فیض رسول ، شمس اور عباس کو مقدمہ سے بری کرنے کا حکم سنایا ، جبکہ مقدمہ کے دیگر ملزمان محمد آصف ، یوسف ، خادم حسین اور فیاض کی گرفتاریاں نہ ہونے پر انہیں اشتہاری قرار دے دیا گیا ۔ استغاثہ کے مطابق ملزمان پر الزام تھا کہ انہوں نے دھوڑ کوٹ کے رہائشی نوجوان شاہد کو بہانے سے ساتھ لیکر گئے اور بعد ازاں شاہد کی نعش تھانہ جلہ کے علاقہ میراں پور کے جنگل میں پڑی ہوئی ملی ۔ جس کے قتل کا مقدمہ پولیس تھانہ جلہ آرائیں نے مقتول کے والد احمد بخش کی رپورٹ پر مذکورہ ملزمان کیخلاف درج کیا ۔