لاہور، 4 گھروں میں 29 لاکھ کے ڈاکے، گوجرانوالہ میں صنعتکار 30 لاکھ سے محروم
لاہور+ گوجرانوالہ (سٹاف رپورٹر+ نمائندہ خصوصی+ نامہ نگار) صوبائی دارالحکومت اور گردونواح کے علاقوں میں ڈاکوﺅں اور چوروں نے شہریوں کو لاکھوں روپے مالیت کی نقدی زیورات اور دیگر قیمتی اشیا سے محروم کردیا۔ معلوم ہوا ہے کہ شاہدرہ کے علاقے جیاموسیٰ کے رہائشی زاہدکے گھر ڈاکو نے اہل خانہ کو ےرغمال بنا کر ساڑھے 7 لاکھ کی نقدی زیورات اور دیگر قیمتی اشیا لوٹ لیں۔ ہنجروال ملتان روڈ کے رہائشی شہباز کے گھر سے ڈاکو 3 لاکھ نوے ہزار، لیاقت آباد فلیٹ کی رہائشی عذرا کے گھر سے 20 ہزار مالیت کی نقدی زےورات، ستوکتلہ ای بلاک ہاﺅسنگ سکیم میں ارشد کے گھر سے 10 لاکھ، جنوبی چھاﺅنی نشاط کالونی کے رہائشی راحیل کے گھر سے 8 لاکھ، ہربنس پورہ میاں کالونی کے رہائشی امریز کے گھر سے سوا 2 لاکھ لوٹ لیا گیا۔ ہربنس پورہ گلشن پارک کے رہائشی نعمان کے گھر سے 25ہزار مالیت کی نقدی اور دیگر سامان چوری کر لیا گےا۔ شمالی چھاﺅنی ضرار شہید روڈ پر اختر کی دکان سے ڈاکو نے 1 لاکھ مالیت کی نقدی اور موٹر سائیکل چھےن لے گئے۔ ڈیفنس اے زیڈ بلاک مےں بابر سے اڑھا ئی لاکھ، شاہدرہ مےں علی سے چالیس ہزار، ستوکتلہ مےں عابد سے 35 ہزار نقدی اور موبائل، نشر کالونی اتحاد پارک رفیق سے موٹر سائیکل اور موبائل نقدی، کاہنہ مےں آہلو والا ریحان سے موٹر سائیکل موبائل نقدی چھےن لی گئی۔ ادھر گوجرانوالہ میں کنگنی والہ کے قرےب ڈاکو دن دےہاڑے بنک سے رقم نکلوا کر جانے والے صنعتکار سے 30لاکھ روپے لوٹ کر فرار ہو گئے۔ بتایا گیا ہے کہ پےپلز کالونی کا رہائشی صنعتکار سلمان ماڈل ٹاﺅن مےں واقع نجی بنک کی برانچ سے رقم نکلوا کر جا رہا تھا۔ علاوہ ازیں کوٹ عبدالمالک کے قریب ڈاکوﺅں نے موٹر سائیکل سوار یٰسین کو روک کر دو لاکھ روپے چھین لئے۔ ڈاکوﺅں نے منڈیالی کے قریب اشرف سے موٹر سائیکل اور رقم چھین لی۔ ایمکو کالونی کے قریب ڈاکو فیکٹری گودام سے 14 لاکھ روپے مالیت کی کیبل لے گئے۔ موبائل کمیٹی کے آفس سے دو لاکھ روپے مالیت کی بیٹریاں لے گئے۔
ڈاکے