لاہور ائرپورٹ : جعلی دستاویزات پر سفر کرنے والے 7 افراد گرفتار
لاہور (خبر نگار) ایف آئی اے نے بیرون ملک سے سزا کاٹ کر آنیوالیوں اور جعلی دستاویزات پر آنیوالے 7 افراد کو گرفتار کر لیا بتایا گیا ہے کہ ہانگ کانگ میں غیر قانونی داخلے اور غیر قانونی مقام کے جرم میں ملک بدر ہوکر آنیوالے تنزانیہ سے انسانی سمگلنگ کے جرم میں سزا کاٹ کر آنیوالے اور کویت میں منشیات سمگلنگ کے جرم میں سزا کاٹ کر آنیوالے کو گرفتار کر لیا گیا علاوہ ازیں لیبیا، سعودی عرب اور ترکی سے ملک بدر ہوکر آنیوالے 3 افراد اور قطر ائر لائنز سے آنیوالے پاکستان ائر فورس کے بھگوڑے محسن رضا کو بھی گرفتار کر لیا۔ محسن رضا کو پاکستان ائر فورس اور باقی 6 ملزمان کو تھانہ پاسپورٹ سرکل کے حوالے کر دیا گیا۔