توہین عدالت کی درخواست پر وفاقی خاتون محتسب کو نوٹس
لاہور(وقائع نگار خصوصی) لاہور ہائیکورٹ نے عدالتی احکامات نظر انداز کرنے پر توہین عدالت کی درخواست پر وفاقی خاتون محتسب کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 24 جنوری کو جواب طلب کر لیا۔ لاہور ہائیکورٹ نے نجی بینک کے مینجر محمد عارف کی درخواست پر سماعت کی جس میں وفاقی خاتون محتسب پر عدالتی احکامات نہ ماننے کا الزام لگایا گیا ہے. درخواست گزار کے مطابق ان کے خلاف ایک خاتون نے وفاقی خاتون محتسب سے رجوع کیا اور جنسی ہراساں کرنے کا الزام لگایا۔وفاقی خاتون محتسب نے طلبی کا نوٹس دے دیا جسے ہائیکورٹ میں چیلنج کیا گیا لیکن عدالت کے حکم امتناعی کے باوجود خاتون محتسب کارروائی کر رہی ہے اور عدالتی احکامات کو نظر انداز کیا جا رہا ہے۔