کرنٹ لگنے سے جھلس کر زخمی ہونے والا شخص دم توڑ گیا

لاہور(نامہ نگار) راوی روڈ کے علاقہ میں دو روز قبل کرنٹ لگنے سے جھلس کر زخمی ہونے والا محنت کش گذشتہ روز زخموں کی تاب نہ لاتے ہوتے دم توڑ گیاہے ۔بتایا جاتا ہے کہ نارووال کا رہائشی40 سالہ الیکٹریشن سلیم دو روز قبل ایک زیر تعمیر مکان میں بجلی کا کام کررہاتھا کہ اچانک اسے کرنٹ لگ گیا ۔جس سے وہ زخمی ہوگیا تھا۔ اسے میو ہسپتال میں طبی امداددی دی جارہی تھی کہ گذشتہ روز وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوتے دم توڑ گیاہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ اتفاقی حادثہ تھا۔ جس وجہ سے ورثاء نے کارروائی نہیں کرائی تھی۔ متوفی دو بچوں کا باپ تھا۔