ڈکیتی کی 15 وارداتوں میں 50 لاکھ کا مال لوٹ لیا، 5 کاریں، 14 موٹر سائیکل چوری

ڈکیتی کی 15 وارداتوں میں 50 لاکھ کا مال لوٹ لیا، 5 کاریں، 14 موٹر سائیکل چوری

لاہور (نامہ نگار) لاہور کے مختلف علاقوں میں ڈکیتی کی 15 وارداتوں میں 50 لاکھ کا مال لوٹ لیا، 5 کاریں، 14 موٹر سائیکل چوری، ڈاکوؤں نے فیصل ٹاؤن شوکت علی روڈ پر ذیشان سے13 لاکھ روپے کی کار نقدی اور موبائل فون لوٹ لیا ہے۔ ڈاکوؤں نے فیصل ٹاون کے علاقہ میں کیبل ٹھیک کرنے کے بہانے گڈز ٹرانسپورٹ رہنما لالہ یاسر نصیر کے گھر داخل ہوکر 6 لاکھ روپے، سندر سلطانکے گائوں کے امانت کے گھر سے 4 لاکھ روپے، گارڈن ٹائون طارق بلاک میں آصف اور اس کی فیملی سے4 لاکھ روپے، چوہنگ شیر شاہ کالونی کے اسد شان کے گھر سے3 لاکھ روپے، برکی موضع لاھڑ کے امین کے گھر سے3 لاکھ روپے، برکی موضع سوڑا پل پر وقار اور اس کی فیملی سے 2 لاکھ روپے، شاہدرہ یوسف پارک کی رضیہ بی بی کے گھر سے2 لاکھ روپے، مغلپورہ جمیل آباد کے محمد علی کے گھر سے1 لاکھ روپے کی نقدی، طلائی زیورات، موبائل فون اور دیگر سامان لوٹ لیا ہے۔ ڈاکوؤں نے برکی موضع اونچے برکے میں محمود اور اس کے دوست سے 95 ہزار روپے، جنوبی چھائونی گول چکر کے قریب عامر الطاف سے 85 ہزار، اسلام پورہ سگیاں پل پر غلام جعفر سے رکشہ، اسلام پورہ میں ناصر باغ کے قریب سے عبد الصمد سے موٹر سائیکل، ہزاروں روپے، سنت نگر میں ناظر خان سے موٹر سائیکل اور موبائل فون، شادمان میں ایرانی قونصلیٹ کے سامنے حمزہ سے45 ہزار روپے اور موبائل فون لوٹ لیا ہے۔ چوروں نے مزنگ بہاول شیر روڈ پر عبدالرحمن کے گھر سے 16 لاکھ روپے، گرین ٹاؤن میں الیکٹرانکس کی دکان سے 3 لاکھ روپے، باغبانپورہ حمید پورہ کے عرفان کے گھر سے2 لاکھ روپے جبکہ جوہر ٹاؤن وفاقی کالونی کے رفاقت رحیم کے گھر سے2 لاکھ روپے کی نقدی، زیورات اور دیگرسامان چو ری کرلیا ہے۔ چوروں نے فیصل ٹائون سے عالم علی شاہ، مغلپورہ سے عمران، گلشن اقبال سے ریحان سلیم، گلشن راوی سے عبدالحفیظ ، جوہر ٹائون مقصود احمد کی کاریں جبکہ شیرا کوٹ سے نور، گلشن راوی سے مقصود، اقبال ٹائون سے ندیم، اسلام پورہ سے عمران اور فیصل، شاہدرہ سے محمد لطیف اور طاہر عباس، راوی روڈ سے احمدعلی، لوئر مال سے مظہر، نولکھا سے عباس اور نجم الحسن، لٹن روڈسے نعیم طارق، مزنگ سے عاصم ،گلشن اقبال سے شاہد محمو کی موٹر سا ئیکلیں چوری کر لیں۔ علاوہ ازیں فیروز والا سے نامہ نگار کے مطابق لاہور روڈ پر تھانہ ہائوسنگ کالونی کے قریب ڈاکوئوں نے گن پوائنٹ پر ڈاکٹر کے کلینک میں گھس کر اسے جان سے مار دینے کی دھمکی دے کر 25  ہزار روپے اور موبائل فونز چھین کر لے گئے۔ امامیہ کالونی کے قریب ڈاکوئوں نے گن پوائنٹ پر شہری افضال طارق سے ایک لاکھ روپے چھین کر لے گئے۔ نامعلوم افراد نے صدیق کے گھر کے باہر سے رکشہ اور سہیل کی موٹر سائیکل چوری ہوگئے۔ پولیس نے مقدمات درج کرلئے ہیں۔