ویگن درخت سے ٹکرانے، موٹرسائیکل حادثات میں 18 افراد زخمی

ویگن درخت سے ٹکرانے، موٹرسائیکل حادثات میں 18 افراد زخمی

فیروز والہ (نامہ نگار) جی ٹی روڈ پر ٹریفک حادثات میں اٹھارہ افراد زخمی ہو گئے انہیں طبی امداد کیلئے ہسپتال داخل کرا دیا بتایا گیا ہے کہ مسافروں سے بھری ہوئی ویگن نارروال سے لاہور آ رہی تھی کہ جب ویگن لدھیکے کے قریب پہنچی تو ویگن کا ٹائی راڈ کھل جانے سے بے قابو ہوکر درخت سے ٹکرا گئی جس کے باعث ویگن سوار چودہ مسافر زخمی ہو گئے کالاخطائی روڈ پر گدھا گاڑی اور موٹرسائیکل کے درمیان تصادم میں نوجوان انور علی زخمی ہو گیا جی ٹی روڈ پر موٹرسائیکل سے گر کر بہن بھائی زخمی ہو گئے۔