نوسربازوں کے ہاتھوں زہریلی چیز کھانے سے 35 سالہ شخص جاں بحق

نوسربازوں کے ہاتھوں زہریلی چیز کھانے سے 35 سالہ شخص جاں بحق

لاہور (نامہ نگار) داتا دربار کے علاقہ میں نوسربازوں کے ہاتھوں زہریلی شے کھانے سے 35 سالہ شخص ہلاک ہو گیا ہے ۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز داتا دربار کے علاقہ میں 35 سالہ شخص کی نعش دیکھ کر لوگوں نے پولیس کو اطلاع کی۔جس پر پولیس نے  موقع پر پہنچ کر لاش قبضے میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لیے مردہ خانے جمع کرا دی ہے۔ شبہ ہے کہ اس کی ہلاکت نوسربازوں کے ہاتھوں زہریلی شے کھانے سے ہوئی ہے۔