مصری شاہ: مانگا منڈی میں فائرنگ کے واقعات میں دو افراد زخمی

لاہور+ مانگا منڈی (نامہ نگاران) مصری شاہ فائرنگ کے مختلف واقعات میں دو افراد زخمی ہو گئے، تفصیلات کے مطابق  نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 27 سالہ نوجوان زخمی ہو گیا ہے۔ بھگت پورہ میں گزشتہ روز نامعلوم افراد نے سربازار اندھا دھند فائرنگ کی جس کی زد میں آکر 27 سالہ نوجوان زخمی ہو گیا۔  مانگا منڈی میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے نوجوان شدید زخمی ہو گیا۔ ملتان روڈ پر نوجوان راشد اپنی جوتوں کی دوکان سے ملحقہ اپنے گھر میں جانے کے لیے دروازہ کا تالا کھول رہا تھا ۔ کہ نا معلوم افراد نے فائرنگ کر کے اسے گھر کی دہلیز پر شدید زخمی کر دیا اور موقع سے فرار ہوگئے۔ راشد کو شدید زخمی حالت میں جناح ہسپتال منتقل کر دیا گیا ۔