فوجی عدالتوں کا قیام آئین کی بنیادیں اکھاڑنے کے مترادف ہے: شفقت محمود

لاہور(وقائع نگار خصوصی) لاہور ہائیکورٹ بار  ایسوسی ایشن کے صدر شفقت محمود چوہان نے کہا ہے کہ فوجی عدالتوں کا قیام آئین کی بنیادیں اکھاڑنے کے مترادف ہے جسے وکلاء تسلیم نہیں کرتے۔ ان خیالات کا اظہارلاہور ہائیکورٹ بار کے صدر شفقت محمود چوہان نے ایسویسی ایشن آف پاکستانی لائرز برطانیہ کے چیئرمین بئیرسٹر امجد ملک کی پاکستان آمد پر ان سے تبادلہ خیال کرتے ہوئے کیا۔