شہری کے قاتلوں کی عدم گرفتاری پر ورثاء کا پریس کلب کے باہر مظاہرہ

لاہور (اپنے نامہ نگار) 4 بچوں کے باپ اور 4 بہنوں کے اکلوتے بھائی کے قاتلوں کی عدم گرفتاری پر مقتول کے ورثاء نے پریس کلب کے باہر شدید احتجاج کیا۔ مظاہرین نے وزیراعلیٰ سے اپیل کی کہ قاتلوں کو فی الفور گرفتار کیا جائے۔ مقتول سلیم کو 29 دسمبر کو قتل کیا گیا اور تھانہ سٹی رائیونڈ میں مقدمہ درج کیا گیا۔ مقتول سلیم کے 3 بیٹے اور 2 بیٹیاں ہیں۔ مقتول کی بیوہ نسرین بی بی نے کہا کہ اگر اسے انصاف نہ ملا تو وہ وزیراعلیٰ ہائوس کے سامنے خود سوزی کر لے گی۔