سپیشل جج انٹی کرپشن کورٹ لاہور اتفاق عباسی کی خدمات حکومت کے سپرد

لاہور(وقائع نگار خصوصی) لاہور ہائی کورٹ کے چیف جسٹس نے سپیشل جج انٹی کرپشن کورٹ لاہور اتفاق عباسی کی خدمات حکومت کے سپرد کر دیں تا کہ انہیں پنجاب لیبر کورٹ نمبر 6راولپنڈی میں پریذائزڈنگ آفیسر تعینات کیا جا سکے جبکہ فاضل چیف جسٹس نے او ایس ڈی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج لاہور احمد نواز رانجھا کی خدمات بھی حکومت کے سپرد کر دیں ہیں تا کہ انہیں سپیشل جج انٹی کرپشن لاہور تعینات کیا جا سکے۔