سابق شوہر بدکاری پر مجبور کرتا تھا، طلاق لی تو پولیس کے ہمراہ دھمکیاں دیتا ہے عدالت تحفظ دے، خاتون کی دہائی

لاہور (اپنے نامہ نگار سے) بدکاری پر مجبور کرنے والے شوہر سے طلاق لینے والی 2 بچوں کی ماں دوسری شادی کرنے پر ایس ایچ او، والد اور سابق شوہر سے تحفظ حاصل کرنے کیلئے عدالت پہنچ گئی۔ خالدہ پروین نے درخواست دائر کی کہ عابد مار پیٹ کرتا اور بدکاری پر مجبور کرتا تھا۔ عدالت کی مدد سے طلاق لے کر احمد سے شادی کی تو عابد پولیس کی ملی بھگت سے جان سے مارنے کی دھمکیاں دیتا ہے۔ عدالت تحفظ فراہم کرے۔