اینٹی کرپشن لاہور نے 2014ء میں 2215 مقدمات درج، 2 کروڑ 15 لاکھ ریکور کئے

لاہور (سٹاف رپورٹر) اینٹی کرپشن پنجاب نے2014 میں 2215مقدمات درج کئے 2کروڑ 15لاکھ ریکوری کی جبکہ انکوئریاں اور کیس شروع ہونے پر 15کروڑ 9لاکھ سرکاری محکموں میں جمع ہوئے دوران سال 2014 وسائل اور افسران کی 60%کمی کے باوجود 8697 نئی انکوائریاں شروع کی گئیں جن میں 1315انکوائریاں گریڈ 16 سے اوپر کے افسران کی ہیں7342 انکوائریاں گریڈ ایک سے 15 تک کے خلاف ہیں 10258 انکوائریاں جن میں پچھلے سالوں کی انکوائریاں بھی شامل ہیں فائنل کی گئیں۔ 2215 نئے کیس درج کئے گئے۔487 مقدمات گریڈ 16 سے اوپر کے افسران کے خلاف درج کیے بقایا مقدمات دوسرے ملازمین کے خلاف درج کیے گئے۔ 2431 مقدمات فائنل کئے گئے۔ ڈی جی اینٹی کرپشن انور رشید نے کہا ہے کہ تمام افسران زیر التواء کیسز 2 ماہ میں میرٹ پر حال کریں۔