آتشزدگی کے تین واقعات، جھلس کر ایک شخص زخمی، لاکھوں کا نقصان

آتشزدگی کے تین واقعات، جھلس کر ایک شخص زخمی، لاکھوں کا نقصان

لاہور (نامہ نگار) شہر میں آتشزدگی کے تین مختلف واقعات میں لاکھوں روپے مالیت کا سامان جل کر تباہ جبکہ ایک شخص جھلس کر زخمی ہو گیا ہے۔تفصیلات کے مطابق گوالمنڈی کے علاقہ نسبت روڈ میں امتیاز کے گھر میں آگ لگ گئی۔ جس نے دیکھتے ہی دیکھتے پوری عمارت کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ آگ کی زد میں آ کر ایک شخص جھلس کر زخمی ہو گیا۔جسے طبی امداد کے لئے ہسپتال داخل کرا دیا گیا ہے۔ ہر بنس پورہ کے علاقہ میں لیاقت کے گھر میں آتشزدگی سے کچن میں ہزاروں روپے مالیت کاسامان جل کر تباہ ہو گیا۔ جبکہ لیاقت آباد کے علاقہ میں موبائل فون کی دکان میں شارٹ سرکٹ کے با عث آگ لگنے سے لاکھوں روپے مالیت کاسامان جل کر تباہ ہو گیا ہے۔