خواجہ سرا پر منشیات کا مقدمہ، چالان ایک سال سے زیرسماعت، دوستوں نے عدالت کے باہر جدائی میں گانے گائے
لاہور ( اپنے نامہ نگار سے) سیشن عدالت میں خواجہ سرا بھی انصاف کے لئے ایک سال سے عدالتوں کے چکر لگانے پہ مجبور ہوگئے ہیں۔ خواجہ سرا مسکان اور ریما کا کہنا ہے کہ پولیس نے دوست خواجہ سرا پر منشیات کا جھوٹا مقدمہ درج کررکھا ہے۔دوست وقاص کا چالان ایک سال سے عدالت میں زیر سماعت ہے۔تاحال گواہان کے بیانات قلمبند نہیں کیے۔ تاہم خواجہ سراوں کا کہنا ہے کہ ہمارے دوست کو جلداز جلد رہا کیا جائے۔ خواجہ سرا مسکان اور ریما نے عدالت کے باہر اپنے دوست کی جدائی میں گانے بھی گائے۔