.سونے کی قیمت میں کمی
کراچی(کامرس رپورٹر) عالمی مارکیٹ میں گزشتہ روز سونے کی فی اونس قیمت میں 3 ڈالر کی کمی ہوگئی اور سونے کی فی اونس قیمت کم ہوکر 1280 ڈالر کی سطح پرآگئی۔ عالمی مارکیٹ میں سونے کے نرخوں میں کمی کے باعث مقامی سطح پر بھی سونے کی قیمتوں میں کمی ہوگئی اور فی تولہ سونے کی قیمت 100روپے کمی کے بعد52900ہوگئی، دس گرام سونے کی قیمت86روپے کمی کے بعد 45342 روپے ہوگئی جبکہ چاندی کی فی تولہ قیمت10روپے کمی کے بعد 760 روپے پرریکارڈ کی گئی۔