فرنیچر کے گوداموں میں آگ لگنے سے سامان جل گیا
لاہور( سٹاف رپورٹر) تھانہ سبزہ ازار کے علاقہ میں فرنیچرکے گوداموں میں آتشزدگی سے لاکھوں روپے مالیت کا سامان جل گیا سبزہ زار کے علاقہ کھاڑک نالے کے قریب پرانے فرنیچر کی مارکیٹ میںواقع گودام میں شارٹ سرکٹ کے باعث آگ بھرک اٹھی اور اچانک ملحقہ گوداموں کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا۔