ٹریفک حادثات 2 نوجوان جاں بحق خاتون سمیت 6 زخمی
لاہور+ فیروز والا (سٹاف رپورٹر+ نامہ نگار) ٹریفک حادثات میں 2 افراد جاں بحق، 6 زخمی ہو گئے۔ معلوم ہو اہے کہ تھانہ کاہنہ کے علاقہ میں زاہد نامی نوجوان حادثہ میں جاں بحق ہو گیا پولیس نے نعش کو قانونی کاروائی کے بعد ورثا کے حوالے کر دیا جبکہ ٹاون شپ میں گاڑی اور ٹرالے کی ٹکر کے نتیجے میں خاتون سمیت 3افراد زخمی ہو گئے جنہیں فوری طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ لاہور روڈ پر ٹول پلازہ کے قریب تیز رفتار بس کی سائیڈ لگنے سے موٹر سائیکل نوجوان عقیل مسیح ہلاک اس کا ساتھی شدید زخمی ہو گیا جسے بھی امداد کے لیے ہسپتال داخل کرا دیا۔ لاہور روڈ پر خان پور نہر کے قریب ڈمپر اور سڑک کے تصادم میں ٹرک ڈرائیور اور کلینر شدید زخمی ہو گئے جن کو طبی امداد کے لیے ہسپتال داخل کرا دیا۔