ایڈیشنل چیف سیکرٹری کیخلاف توہین عدالت کی درخواست پر نوٹس جاری
لا ہور (اپنے نامہ نگار سے)لاہورہائیکورٹ نے ایڈیشنل چیف سیکرٹری پنجاب فرحان عزیز خواجہ کے خلاف توہین عدالت درخواست پر ایڈیشنل چیف سیکرٹری کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا،،لاہورہائیکورٹ کے قائم مقائم چیف جسٹس یاور علی نے فاروق کی درخواست پر سماعت کی. درخواستگزار کی جانب سے موقف اختیار کیا گیا کہ وحدت کالونی میں کوارٹر نمبر 144 میں رہائش پذیر ہیں۔کوارٹر خالی کروانے کے لیے غیر قانونی نوٹس بھجوائے جا رہے ہیں. درخواستگزار کے وکیل نے عدالت کو آگاہ کیا کہ عدالت ایڈیشنل چیف سیکرٹری کو موقف سن کر فیصلہ کرنے کا حکم دے چکی ہے۔ لیکن عدالتی حکم کے باوجود درخواست پر فیصلہ نہیں کیا گیا ۔