توہین عدالت کی درخواست پر ڈی سی لاہور سے جواب طلب
لا ہور (اپنے نامہ نگار سے)لاہورہائیکورٹ نے ڈپٹی کمشنر لاہور سمیر احمد سعید کے خلاف توہین عدالت درخواست پر ڈی سی لاہور کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 4 دسمبر تک جواب طلب کر لیا،،لاہورہائیکورٹ کے جسٹس انوارلحق نے ساندہ کی رہائشی ارم شہزادی اور منشا کی درخواستوں پر سماعت کی۔ درخواستگزاران کی جانب سے موقف اختیار کیا گیا کہ عدالتی حکم کے کے باوجود 8 مرلے زمین کا فیصلہ نہیں کیاگیا۔ عدالت ڈی سی لاہور سمیر احمد سعید کو موقف سن کر فیصلہ کرنے کا حکم دے چکی ہے۔