ہائیکورٹ نے پنجاب یونیورسٹی میں سلیکشن بورڈ کیخلاف حکم امتناعی جاری کر دیا

لاہور (وقائع نگار خصوصی) ہائیکورٹ نے پنجاب یونیوسٹی میں  سلیکشن بورڈ کے اجلاس کیخلاف حکم امتناعی جاری کرتے ہوئے 2 ہفتوں میں جواب طلب کر لیا۔  جسٹس عائشہ اے ملک نے یہ حکم امتناعی سمیع عزیر سمیت 4اسسٹنٹ پروفیسروں کی درخواست پر جاری کیا ہے  درخواست گزاروں کا موقف ہے کہ پنجاب یونیورسٹی نے  2007ء میں سلیکشن بورڈ کا اجلاس منعقد کرنے کیلئے اشتہار دیا جس میں اسسٹنٹ پروفیسروں کو ایسوسی ایٹ پروفیسروں کے عہدوں پر ترقی دی جانی تھی مگر بغیر وجہ بتائے یہ اجلاس ملتوی کر دیا گیا ۔