گرانفروشی پر متعدد دکانداروں کو ہزاروں روپے جرمانہ

گرانفروشی پر متعدد دکانداروں کو ہزاروں  روپے جرمانہ

لاہور (خصوصی رپورٹر) اسسٹنٹ کمشنر ز ایڈمنسٹریٹر اور ٹی ایم اوز نے مختلف علاقوں میں اشیائے خوردونوش کی قیمتوں  اور سرکاری نرخ ناموں کا جائزہ لینے کے لئے چھاپے  مارے۔ تفصیلات کے  مطابق  اے سی (کینٹ)  نے گرانفروشی پر ایک دکاندار کو ایک ہزار  روپے جرمانہ ٹی ایم او  راوی ٹائون نے دو دکانداروں کو 2 ہزار روپے جرمانہ ٹی ایم او داتا گنج بخش ٹائون  نے 2 دکانداروں کو 6 ہزار روپے ٹی ایم او سمن آباد ٹائون نے 4دکانداروں کو 4 ہزار 5 سو  روپے  ٹی ایم او عزیز بھٹی ٹائون 7 دکانداروں کو 5 ہزار روپے جرمانہ کیا۔ ٹی ایم او گلبرگ ٹائون ایک شخص کے خلاف مقدمہ کروا کر گرفتار کروا دیا ٹی ایم او نشتر ٹائون  جرمانہ کیا۔