پچاس لاکھ سے زائد کی وارداتیں‘ کئی راہگیر لٹ گئے‘ متعدد گاڑیاں‘ موٹر سائیکلیں چوری

پچاس لاکھ سے زائد کی وارداتیں‘ کئی راہگیر لٹ گئے‘ متعدد گاڑیاں‘ موٹر سائیکلیں چوری

لاہور(نامہ نگار)  لاہور میں ڈکیتی و چوری کی درجنوں  وارداتوں میں  لاکھوں روپے زیورات،موبائل فون، گاڑیاں ، موٹر سائیکلیں اور دیگر سامان لوٹ  لیا گیا۔  گلشن اقبال کے علاقہ نشتر بلاک کے  عاصم کے گھر گھس کر  گن پوائنٹ پر 8لاکھ روپے مالیت ، سبزہ زار میں غلام رسول کے گھر سے5لاکھ ، ہربنس پورہ میں ارشد کے گھر  سے 4لاکھ روپے  زیورات،موبائل فون اور دیگر سامان لوٹ لیا۔  سول لائن میں کار سوار جہانزیب اور اس کی فیملی سے 5لاکھ ، ستو کتلہ میں سلیم اور اس کی بیوی سے 3لاکھ روپے  زیورات اور موبائل فون  چھین لیا  مغلپورہ میں شاہد سے 2لاکھ 12ہزار  اور موبائل فون ،جنوبی چھائونی میں صفدر سے 1لاکھ 80ہزار  موبائل فون،سول لائن میں سلطان سے 1لاکھ 65ہزار روپے ، کیمرہ اور موبائل فون ،شیر اکوٹ میں مشتاق سے 1لاکھ 6ہزار ،موٹر سائیکل  اور موبائل فون،اقبال ٹائون میں اکبر سے 1لاکھ 15ہزار  اور موبائل فون،ٹائون شپ میں شاہد سے 80ہزار   اور موبائل فون ،نواں کوٹ میں وسیم سے 75ہزار  اور موبائل فون ،سمن آباد میں دانش سے 63ہزار  اور موبائل فون ،شاہدرہ میں عباس سے 60ہزار ، موٹر سائیکل اور موبائل فون ،غازی آباد میں عباس سے 53ہزار  اور موبائل فون، فیصل ٹائون میں سلیم سے 50ہزار  اور موبائل فون ،ڈیفنس اے میں کامران سے 39ہزار  اور موبائل فون،,ماڈل ٹائون میں زو ہیب سے 28ہزار  اور موبائل,شاہدرہ میں اعجاز سے 17ہزار اور موبائل فون لوٹ لیا ۔ غاز آباد میں پیپلزپارٹی یو سی 157 کی سینئر نائب صدر ڈاکٹر سیدہ نورین بخاری کے گھریلو ملازم نے اپنے دو ساتھیوں کے ساتھ ملکر اہلخانہ کو گن پوائنٹ پر یرغمال بناکر اڑھائی لاکھ روپے مالیت کے زیورات چار موبائل فون و نقدی لوٹ لی چوروں نے ڈیفنس میں ایک گھر سے 8 لاکھ روپے، بادامی باغ میں ایک دکان سے ساڑھے 3 لاکھ روپے کا سامان چوری کر لیا ستوکتلہ سے سکندر اور عامر مغلپورہ سے سہیل کاہنہ سے مجید کی کاریں جبکہ وحدت کالونی سے چراغ، ہربنس پورہ سے عدنان گجر پورہ سے سعادت فیکٹری ایریا سے مختار اور اقبال ہنجروال سے زاہد سبزہ زار سے نواز،  گارڈن ٹائون سے حمزہ پرانی انارکلی سے غلام علی نولکھا سے مصدق کی موٹرسائیکلیں چوری کر لیں۔ دریں اثناء فیروز والہ سے نامہ نگارکے مطابق  جی ٹی روڈ پر ننگل ساہداں کے قریب ڈکوؤں نے بینک ملازم احمد رضا سے کار نقدی اور موبائل چھین لیا۔