مختلف مقامات سے 6 خواتین سمیت 8 افراد اغواء

مختلف مقامات سے 6 خواتین سمیت 8 افراد اغواء

لاہور (نامہ نگار) شہر کے مختلف علاقوں سے6 خواتین سمیت8افراد کو اغواء کر لیا گیا  تفصیلات کے مطابق ڈیفنس اے کے علاقہ سے (س)،مصری شاہ میں (م)، پرانی انارکلی سے  (ع)، غازی آباد سے  (ع) غازی آباد سے  (ب)، ڈیفنس اے  سے (س)، شاہدرہ سے (ع) جبکہ فیکٹری ایریا سے عبدالستار کو اغواء کر لیا گیا۔ دریں اثناء فیروز والہ سے نامہ نگار کے مطابق قصبہ ونڈالہ دیال شاہ  میں   حیدر نے دو ساتھیوں کی مدد سے محنت کش کی بیٹی اور 8 جماعت کی طالبہ (ن) کو اغواء کر لیا۔