غیر حاضری پر 9 کانسٹیبل برطرف

غیر حاضری پر 9 کانسٹیبل برطرف

لاہور (سٹاف رپورٹر) ڈی آئی جی آپریشنز رانا عبدالجبارنے9 اہلکاروں کوملازمت سے برطرف کر دیا  تفصیلات کے مطابق  محمد شاہد کو2 سال سے زائد،سرفراز احمد ڈیڑھ سال سے زائد، نسیم 8 ماہ سے زائد، محمد عدنان 7 ماہ سے زائد، محمد لطیف 6 ماہ سے زائد، محمد عمران 8 ماہ سے زائد، محمد سلیم 9 ماہ سے زائد ، محمد عارف 8 ماہ سے زائد اور غلام مصطفیٰ کو 9 ماہ غیر حاضر رہنے پر برطرف کیا گیا۔