ریلوے سٹیشن پر جیب تراش سمیت 2 چور گرفتار

ریلوے سٹیشن پر جیب تراش سمیت 2 چور گرفتار

لاہور(سٹاف رپورٹر) ریلوے پولیس نے پارسل چوری کرنیوالے ملزم  اور  جیب کترے کو گرفتا ر کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق گلزار نامی شخص کی لاہور ریلوے اسٹیشن پر ملزم لقمان نے جیب کاٹ لی۔ تاہم بروقت کارروائی کر کے   ریلوے پولیس نے گرفتار کر لیا جبکہ لاہور ریلوے اسٹیشن کے قریب واقع پوسٹ آفس میں ڈاک پڑی ہوئی تھی اور قیمتی کارٹون میں اہم اشیاء پیک تھیں اسے عالم خان نامی شخص  چوری کرکے لے جا رہا تھا جسے ریلوے پولیس نے گرفتار کر لیا۔