بین الاضلاعی جامن ڈکیت گینگ کا سرغنہ ساتھی سمیت گرفتار

بین الاضلاعی جامن ڈکیت گینگ کا سرغنہ ساتھی سمیت گرفتار

لاہور(نامہ نگار) ایس ایچ اوگرین ٹائون محمد شریف سندھو نے  بین الاضلاعی جامن ڈکیت گینگ کے سرغنہ رمضان عرف جامن اور اس کے ساتھی محمد اشرف عرف اچھو کو گرفتار کرکے موٹر سائیکل، 20موبائل فونز، نقدی، دیگر قیمتی اشیاء اورناجائز اسلحہ برآمد کیا ہے۔ ابتدائی تفتیش کے دوران ملزموں نے تھانہ گرین ٹائون، ٹائون شپ، جوہر ٹائون، قائد اعظم انڈسٹریل اسٹیٹ، فیصل ٹائون، ہنجر وال، فیکٹری ایریا،ماڈل ٹائون، گلبرگ، اوکاڑہ اور ساہیوال کے مختلف علاقوں میں ڈکیتی اور راہزنی کی30مزید وارداتوں کا اعتراف کیا ہے۔