بھگت سنگھ ہیرو تھا انگریز سے آزادی کی جنگ لڑی: ہائیکورٹ بار میں سیمینار

لاہور (وقائع نگار خصوصی) بھگت سنگھ فائونڈیشن کے زیر اہتمام  لاہور ہائی کورٹ بار کے کراچی شہداء ہال میں بھگت سنگھ کو خراج تحسین پیش کرنے کے لئے ہوا۔  جس میں وفاقی وزیر  کامران مائیکل مہمان خصوصی تھے جبکہ  سرپرست اعلیٰ عبدالرشید قریشی ، جسٹس (ر) فخرالنساء کھوکھر ، ملک سعید حسن ، جسٹس پارٹی کے سربراہ ملک منصف اعوان ، حسان وائیں ، سپریم کورٹ بار کے سابق سیکرٹری راجہ ذوالقرنین ، عبداللہ ملک ، این اے بٹ ، امتیاز رشید قریشی ، سمیت دیگر نے شرکت کی ۔ اس موقع پر مقررین نے بھگت سنگھ کے کردار پر روشنی ڈالی اور انہیں زبردست خراج تحسین پیش کیا ۔ مقررین  نے کہا  کہ ہمیں خطے کے ہیرو کو فراموش نہیں کرنا چاہئے بھگت سنگھ نے آزادی کی جنگ لڑی وہ دہشت گرد نہیں بلکہ اس نے قوم کی آزادی کے لیے اپنا بھر پور کردار ادا کیا ۔