شاہدرہ:بکرا چور گرفتار
لاہور(نامہ نگار)شا ہدر ہ ٹا ئو ن کے علا قہ میں چوری شدہ بکرے نے اصل مالک کو پہچان کر ’’ میں میں‘‘ کرنا شروع کر دیا۔ اصل مالک نے پولیس بلا کر چور کو گرفتارکرا دیا اور بکرا حاصل کر لیا ہے۔
شاہدرہ ٹائون سے رانا سلیم کا بکرا چوری ہو گیا تھا۔ پولیس نے مقدمہ درج کر لیا تھا۔ رات گئے رانا سلیم کالاخطائی موڑ کے قریب سے جا رہا تھا کہ سڑک پر جاتے ہوئے بکرے نے مالک کوپہچان لیا اور آواز نکالنا شروع کر دی۔ رانا سلیم نے پولیس بلوا کر چور پکڑا کر اپنا بکرا حاصل کر لیا ہے۔