لاہور ہائیکورٹ میں ججز کی تعداد بڑھانے کی درخواست، فریقین کے وکلاء دلائل کیلئے طلب
لاہور(وقائع نگار خصوصی) لاہور ہائیکورٹ نے ہائیکورٹ میں ججز کی تعداد بڑھانے کیلئے درخواست پر فریقین کے وکلاء کو دلائل کے لیے طلب کرلیا ہے ۔لاہور ہائیکورٹ کے مسٹرجسٹس عاطر محمود نے پاکستان لائیرز فاونڈیشن کی درخواست پر سماعت کی۔