مختصرعدالتی خبریں
لاہور+ فیروز والہ (وقائع نگار خصوصی+ اپنے نامہ نگار سے+ نامہ نگار) لاہور ہائیکورٹ نے لاہور تعلیمی بورڈ کے معذور نائب قاصد کی طرف سے تحریری رخصت لئے بغیر نوکری سے فارغ کرنے کے خلاف دائر درخواست نمٹاتے ہوئے سیکرٹری ایجوکیشن سے رجوع کرنے کی ہدایت کر دی٭کرپشن کے الزام میں ملوث سیشن کورٹ کے اہلمد ارسلاں پر فرد جرم عائد تین اگست کو پراسیکویشن گواہان کے گواہان کو طلب ۔ دستاویز کے بغیر بیرون ملک جانے والے دو افراد کو مجموعی طور پر چالیس ہزار روپے جرمانہ کی سزا کا حکم۔
٭عدالتی حکم پر عملدرآمد نہ کرنے والے دوکاندار کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری٭پاکستان پوسٹ میں ایک کروڑ 21 لاکھ کی کرپشن کیس میں ملوث سابق پوسٹ ماسٹر کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوانے کا حکم دیا٭ممنوعہ موبائل مہنگے داموں فروخت کرنے والے دکاندار کے خلاف دائر دعویٰ پر کارروائی یکم جولائی کے لئے نوٹس جاری٭تحصیل فیروز والا کی دو عدالتوں نے زیر سماعت منشیات کے دو مقدمات کا فیصلہ سناتے ہوئے دو ملزموں دس، دس ماہ قید اور پندرہ اور پندرہ ہزار روپے جرمانے کی سزا کا حکم سنایا۔