پٹواریوںکے اغوا میں ملوث گروہ کے 13ملزم گرفتار
لاہور (سٹاف رپورٹر)انویسٹی گیشن پولیس سول لائن نے پٹواریوں کے اغواء برائے تاوان میں ملوث سرفراز خان عرف اویس گینگ کے 13 ملزمان گرفتارکر لیا ۔ان خیالات کا اظہار ایس ایس پی انویسٹی گیشن لاہور غلام مبشر میکن نے قلعہ گجر سنگھ انویسٹی گیشن ہیڈکواٹر میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیاکہ حال ہی میں لاہور میں اغواء برائے تاوان کی 2وارداتیںہوئی جس میں 1انسپکٹر(IB )اور 2کانسٹیبلان تھانہ باغبانپورہ شامل ہیں جس میں پٹواری محمد عرفان اور خالد حسین کو اغواء کر کے ان کے لواحقین سے88لاکھ روپے تاوان کی رقم وصول کی ۔ ایس پی سول لائن حسنین حیدر اور ڈی ایس مغلپورہ کی سربراہی میں ایک خصوصی ٹیم نے اپنی پیشہ وارنہ صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے سرفراز خان عرف اویس اغواء برائے تاوان کے 13ملزمان کو گرفتار کر لیا۔