مغلپورہ انڈر پاس کے قریب سے 25 سالہ نوجوان کی تشدد زدہ نعش برآمد
لاہور(سٹاف رپورٹر) مغلپورہ کے علاقے سے 25سالہ نامعلوم نوجوان کی تشدد زدہ لاش برآمد ، اطلاع ملنے پر پولیس نے لاش کو قبضے میں لے کر پورسٹمارٹم کے لیے منتقل کر کے قانونی کاروائی کا آغاز کر دیا تفصیلات کے مطابق مغلپورہ کے انڈر پاس کے قریب 25سالہ نامعلوم نوجوان کی تشدد زدہ لاش پڑی دیکھ کر راہگیر نے پولیس کو اطلاع دی جس پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر شواہد اکٹھے کر نے کے بعد لاش کو پورسٹمارٹم کے لیے منتقل کر دیا پولیس کے مطابق واقعہ قتل ہے یا ایکسیڈنٹ کا نتیجہ اصل حقائق پورسٹمارٹم رپورٹ اور اس کے ورثا کے ملنے پر سامنے آئیں گے ۔