پشاور سے منشیات لے کر آنے والی 2خواتین سمیت7 افراد گرفتار ، 15 کلو چرس برآمد
فیروزوالا( نامہ نگار) سی آئی اے اور سرکل پولیس نے پشاور سے منشیات آنے والی دو عورتوں سمیت سات افراد کو گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے پندرہ کلو چرس برآمد کر لی، پولیس نے اس ضمن میں شبانہ بی بی اور سعیدہ بی بی یوسف وغیرہ کے خلاف مقدمات درج کرلیے ہیں۔ پولیس کے مطابق پکڑی جانے والی لٹیری سمگلر عورتیں علاقہ غیر سے منشیات لا کر مختلف اضلاع میں سپلائی کرتی ہیں دونوں کا تعلق مردان سے بتایا گیا ہے۔